2 فروری 2012 - 20:30

ايران کے سائنسدانوں نے خلائي شعبے ميں ايک اور کاميابي حاصل کرتے ہوئے نويد علم و صنعت نامي نيا سٹلائٹ فضا ميں کاميابي کے ساتھ روانہ کيا ہے.

ابنا: ايران ميں اسلامي انقلاب کي سالگرہ کي مناسبت سے پہلي فروري سے گيارہ فروري تک منائے جانے والے عشرہ فجر کے دوران اور خلائي ٹکنالوجي کے قومي دن کے موقعے پر ايراني سائنسدانوں نے يہ شاندار کارنامہ انجام ديا ہے ايران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے کہا کہ خلا ميں رصد اور اميد جيسے سيٹيلائٹ روانہ کرلينے کے بعد ايران نے اپنا تيسرا کامياب تجربہ دوہراتے ہوئے نويد علم صنعت نامي سٹلائٹ کو زمين کے مدار ميں پہنچا ديا اور اس طرح ايران ميں سيٹيلائٹ لانچ کي ٹکنالوجي پوري طرح سے مقامي بن گئي ـ

احمد وحيدي نے بتايا کہ نويد علم صنعت نامي مصنوعي سيارے کي لانچنگ خلائي شعبے کي ترقي ميں يونيورسٹيوں کي گراں قدر اور سرگرم شراکت اور ملک کے اہمي علمي و سائنسي مراکز ميں اس ٹکنالوجي کي بنياد مضبوط ہونے کي نويد ہے جس کا مقصد خلاء کو پرامن امور کے لئے استعمال کرنا ہےـ

ايران کے وزير دفاع نے نويد علم صنعت سيٹيلائٹ کو تيار کرنے کے عمل ميں شريک ماہرين کو ايران کے خلائي و فضائي امور کے ادارے کا حصہ قرار ديا اور کہا کہ مستقبل ميں يہ سلسلہ اور بھي تيز رفتاري سے آگے بڑھے گاــ........

/169